میڈلز جیتنے والے کھلاڑی صوبے کا سرمایہ ہیں، سید فخر جہاں

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے کہا ہے کہ قائداعظم گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑی صوبے کا سرمایہ ہیں، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا، گراس روٹ لیول پر نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور ارباب نیاز سٹیڈیم میں نیشنل و انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی صوبائی حکومت کی ترجیح ہے۔ وہ قیوم سٹیڈیم میں بین الصوبائی گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ، ڈی جی سپورٹس ناصر خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ صوبائی وزیر سید فخر جہاں کا کہنا تھا کہ قائداعظم گیمز میں خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور میڈلز جیتنے والے تمام کھلاڑی صوبے کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں بہت جلد کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہونگی اور امید ہے کہ اس مرتبہ پی ایس ایل کے میچز بھی یہاں ہو سکیں گے۔ صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے قائد اعظم گیمز میں سونے کے میڈلز جیتنے والے انفرادی کھیل کے کھلاڑیوں میں 50 ہزار، چاندی کے تمغے جیتنے والوں کے لئے 30 ہزار جبکہ کانسی کے تمغے جیتنے والوں کے لئے 20 ہزار روپے کا اعلان کیا، اسی طرح ٹیم ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے لئے 1 لاکھ روپے، چاندی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے لئے 50 ہزار اور کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کو 30 ہزار روپے کیش انعام سے نوازا۔ صوبائی وزیر کھیل نے گولڈ میڈلز جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کے لئے 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان بھی کیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے قائد اعظم گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 42 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed