بات چیت سے ہی مسائل حل ہوں گے، سب مل بیٹھ کر بات کریں، شہرام ترکئی

پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنا اچھی بات ہے، ہمارے مطالبات اور مسائل پر دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدہ ہے، بات چیت سے ہی مسائل حل ہوں گے۔ سب مل کر بات چیت کریں تو بہت اچھا ہوگا۔
شہرام ترکئی نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت سے ہی مسائل حل ہوں گے، سب مل بیٹھ کر بات کریں، حالیہ مذاکرات میں ہمارے مطالبات اور مسائل پر دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ سے انصاف ملا ہے، حکومت اور پی ٹی آئی میں بات چیت ہونی چاہئے ، اسی سے مسائل حل ہوں گے، ملک میں سب لوگ بیٹھ کر بات کریں، اچھی بات ہے کہ حکومت کو احساس ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایف آئی ارز سے متعلق معلومات دینے سے کتراتی ہے، ورکز جیلوں میں ہیں، جہاں ضمانتیں ملتی ہیں وہاں کسی اور ایف آئی ار میں پکڑ لیے ہیں۔ ملک میں اپنے شہری محفوظ نہیں تو باہر سے انوسٹر کیسے ائیں گے۔
شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ عاطف خان اور وزیر اعلی کا رابطہ ہوا ہے، میں اور اسد قیصر نے دونوں کے درمیان رابطہ قائم کرنے کیلئے کوشش کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed