تاجرسی پیک کی کامیابی میں اپنا کردارکرینگے،فضل مقیم

شعیب جمیل

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز پشاور کے صدر فضل مقیم خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لئے گیم چینجر ہے اور اس کی اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے حکومت کو منصوبے کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں قائم چینی ثقافتی و اطلاعاتی مرکز چائنہ ونڈو کے دورے کے موقع پر کیا۔ چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، نائب صدر شہریار خان، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی مجیب الرحمان اوراشتیاق احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

فضل مقیم خان نے چائنہ ونڈو کی مختلف گیلریوں کا دورہ کیا، مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے اور فرینڈشپ وال پر دستخط کئے۔فضل مقیم خان نے کہا کہ سی پیک پر کام کی رفتار بڑھانے کی ضرورت ہے ملک بھر میں سی پیک کے تحت ہونے والی تجارتی سرگرمیاں پاکستان کی ترقی کا باعث بنیں گے، معیشت کو فروغ ملے گا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز پشاور کے صدر نے مزید کہا کہ بنیادی طور پر پاکستان اور چین کی دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں تاہم ہمیں یاد رکھنا چاہئیے کہ سی پیک بھی پاک چین دوستی کا ایک شاہکار منصوبہ ہے جس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرتے ہوئے اس منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

فضل مقیم خان نے کہا کہ تاجر برادری سی پیک کی کامیابی میں اپنا ہر ممکن تعاون کرے گی اور انہیں یقین ہے کہ سی پیک سے خیبر پختونخوا میں بھی ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا ، اسکے علاوہ  یوان صنعت و تجارت پشاور کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے چائنہ ونڈو کو پشاور میں پاک چین دوستی کے حوالے سے ایک اہم مرکز قرار دیا اور کہا کہ چائنہ ونڈو کام پاک چین تعلقات کو فروغ دینے اور پشاور سے اپنی چینی بہنوں اور بھائیوں کو دوستی کا مثبت پیغام بھیجنے کا کردار لائق ستائش اور قابل تقلید ہے۔

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز پشاور اور چائنہ ونڈو کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت دونوں ادارے پاک چین دوستی کے لئے مل کر خدمات انجام دیں گے اس سلسلہ میں سی پیک سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لئے مختلف ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed