جاپان کے نائب سفیر نے لیکروس اکیڈمی کا افتتاح کرلیا

پاکستان لیکروس فیڈریشن (پی ایل ایف) اور اسلام آباد لیکروس ایسوسی ایشن (آئی ایل اے) کے تحت، فیڈرل کالج آف ایجوکیشن (ایف سی ای) اسلام آباد میں ایک لیکروس اکیڈمی قائم کی گئی۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی جاپان کے نائب چیف آف مشن تاکانو ش ±وئیچی تھے۔جاپان لیکروس ایسوسی ایشن نے کھیلوں کی سفارت کاری کے پروگرام کے تحت پاکستان لیکروس فیڈریشن کو لیکروس کا سامان عطیہ کیا ہے۔ تقریب میں انجینئر طیفور زرین، سی ای او/بانی پاکستان لیکروس فیڈریشن، اور زاہد اعوان، سیکرٹری اسلام آباد لیکروس ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔ اس موقع پر کوچز مقدس، گل پری، سویرہ، اور فوزیہ نے کھلاڑیوں کو ورکشاپ اور تربیت فراہم کی۔اپنے خطاب میں تاکانو ش ±وئیچی نے پاکستان میں لیکروس کی تیز رفتار ترقی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایل ایف نے ایک سال کے دوران 150 سے زیادہ سرگرمیاں اور دو قومی چیمپئن شپس منعقد کیں، جس نے پاکستان کو ایشیا میں سب سے تیز ترقی کرنے والا لیکروس ملک بنا دیا ہے۔ انہوں نے کھیلوں کی سفارت کاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جاپان اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کی تعریف کی اور یقین دہانی کرائی کہ جاپان لیکروس کے فروغ میں اپنا مکمل تعاون جاری رکھے گا۔تقریب میں جاپان ایمبیسی کے قونصلر تاکانے کازوماسا اور ثقافتی مشیر رفے حلیم نے بھی شرکت کی۔ ایف سی ای کی ڈائریکٹر، ڈاکٹر سمیعہ ڈوگر نے لیکروس اکیڈمی کے قیام کو سراہا اور اس کی ترقی میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔انجینئر طیفور زرین نے جاپان لیکروس ایسوسی ایشن، جاپانی سفارت خانہ، اور ان کے معززین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زاہد اعوان اور ڈاکٹر سمیعہ ڈوگر کی انتھک محنت کو بھی سراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed