ڈاکٹر گلزار جلال دوسری مدت کیلئے پاکستان اکیڈمی آف لیٹر ز کے اعزازی ڈائریکٹر مقررکردیئے گئے ہیں ۔ ڈاکٹر گلزار جلال سربراہ انگلش ڈیپارٹمنٹ (بی ایس)ایڈورڈز کالج پشاور اور ممبر بورڈ آف گورنرز پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کو پہلی مدت کے دوران بہترین کارکردگی کے بعد ایک اور مدت کے لیے اعزازی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر گلزار جلال نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز پاکستانی زبانوں اور ادب کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ اس نے ہمیشہ ادب زبان اور تہذیب کے میدانوں میں ملک کے حقیقی امیج کو بڑھانے کی کوششیں کی ہیں۔ ڈاکٹر جلال نے کہا کہ چیئرپرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز اور ڈائریکٹر جنرل سلطان محمد نواز ناصر کی طرف سے بہت بڑا اعتماد کیا گیا ہے اور وہ توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صوبے کے ادبی حلقوں اور ادبی شخصیات سے رابطے میں رہیں گے اور تفویض کردہ تمام ذمہ داریاں نبھائیں گے۔