پشاور، کارلفٹراور سٹریٹ کرائمز میں ملوث گینگز بے نقاب ، مال مسروقہ برآمد

فقیر آباد پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کارلفٹراور سٹریٹ کرائمز میں ملوث گینگز بے نقاب کر دیئے۔
ایس پی فقیر آباد ڈویژن سید طلال احمد شاہ کی ہدایات پر کامیاب حکمت عملی کے تحت فقیر آباد ڈویژن پولیس کی شہر میں سرگرم کارلفٹنگ اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث منظم گینگز کا سراغ لگانے اور ان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
فقیر آباد ڈویژن پولیس نے موثر حکمت عملی کے تحت گزشتہ چند دنوں کے دوران اہم کاروائیاں کی ہیں، کارروائیاں تھانہ گلبہار، تھانہ فقیرآباد، تھانہ پہاڑی پورہ اور تھانہ پھندو کی جانب سے کی گئیں۔
ایس پی فقیر آباد ڈویژن کے مطابق شہر میں سرگرم سٹریٹ کرائمز، راہزنی، ڈکیتی، موٹر کار، موٹر سائیکل سنیچرز اور لفٹنگ میں ملوث خطرناک 7 گینگز کو بے نقاب کرنے کے علاوہ اندھے قتل میں ملوث ملزم بھی پولیس کے ہاتھ لگ گیا۔ پشاور کے مختلف تھانوں کی حدود میں وارداتیں کرنے والے خطرناک گینگز کے 26 ملزمان گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیئے گئے ہیں۔


پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ تھانہ پھندو کی حدود میں شہری دواجان ولد بسم اللہ کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا، اس اندھے قتل کیس میں ملوث ملزم عادل بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، اندھے قتل میں ملوث ملزم عادل ولد ارسلا خان توحید آباد کا رہائشی ہے، جس نے دوران تفتیش غیرت کے نام پر قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس اندھے قتل کیس کے حوالے سے مقتول کے بیٹے حاجی جان آغا نے نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی، فقیر آباد ڈویژن پولیس نے کامیاب کاروائیوں کے دوران 7 عدد گاڑیاں (موٹر کار، ٹیوٹا ہائی لیکس اور سوزوکی کیری ڈبہ)، 20 عدد موٹر سائیکل، 30 عدد قیمتی موبائل فونز اور15لاکھ نقدی بھی برآمد کر لی۔
پولیس ٹیم نے ملزمان اسلحہ کی نوک پر وارداتیں کرنے والے گینگز سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور کے مختلف تھانوں کی حدود میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کر لیا، ملزمان سے برآمد شدہ گاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقدی اپنے اپنے مالکان کے حوالے کر دیئے گئے۔
ایس پی فقیر آباد ڈویژن سید طلال احمد شاہ نے کہا کہ سٹریٹ کرائمز، کارلفٹگ، قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ فقیر آباد پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کارلفٹراور سٹریٹ کرائمز میں ملوث گینگز بے نقاب کر دیئ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed