وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کرسمس پر گرجا گھروں کیلئے 4 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کردیا ۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں میں کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کو خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر صوبے میں قائم 80 گرجا گھروں کو فی چرچ پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے، یہ رقم فوری طور پر گرجا گھروں کو جاری کی جائے گی۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔