سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں استحکام رہا

کراچی: بن الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں پیر کے روز مستحکم رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت  بغیر کسی تبدیلی کے 2622ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 273400روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 234396روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اُدھر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 2872.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed