دلجیت دوسانجھ پریانکا کے ’شوہر‘ بننے والے تھے؟

بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ سے متعلق یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ’شوہر‘ بننے والے تھے۔

حال ہی میں پروڈیوسر بونی کپور نے گلوکار و اداکار دلجیت کی کامیابی کے سفر اور انکے ساتھ کام کرنے کے منصوبے پر روشنی ڈالی۔

ایک انٹرویو کے دوران بونی کپور کا کہنا تھا کہ ’مجھے دلجیت پر فخر ہے۔ ان کی کامیابی اور مسلسل ترقی دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے دلجیت کو ایک فلم میں کاسٹ کرنے کا ارادہ کیا تھا جس کی منصوبہ بندی ہم نے چھ سات سال قبل اس وقت کی تھی جب پریانکا امریکا منتقل نہیں ہوئی تھیں۔ درحقیقت، پریانکا کو اس فلم کا موضوع بہت پسند آیا تھا جس کی ہم منصوبہ بندی کر رہے تھے۔‘

بونی کپور نے کہا کہ ہم نے تقریباً ڈیڑھ سے دو سال پریانکا کےلیے انتظار کیا۔ جب بھی میں ان سے بات کرتا تو وہ کہتیں، ’اسکرپٹ میرے پاس ہے اور میں ہر رات اسے سوچتی ہوں اور اپنے آپ کو اس میں تصور کرتی ہوں۔‘

انکا کہنا تھا کہ ’اس فلم میں ہم دلجیت کو ان کے شوہر کے کردار کےلیے لینا چاہتے تھے۔ ہم نے دلجیت سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ آپ پریانکا کے شوہر کا کردار نبھائیں گے؟‘

بونی کپور نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا اور دلجیت کا ساتھ اتنا پرانا ہے۔ تاہم اب وہ ہمارے ساتھ فلم نو انٹری 2 میں نظر آئیں گے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed