چینی کمپنیاں پاکستانی انجینئرز کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں پیش پیش

چینی کمپنیاں پاکستانی انجینئرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں پیش پیش ،پاکستانی انجینئرز کو جدید انجینئرنگ ٹیکنالوجی سیکھنے کا موقع ملا ۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں مقامی انجینئرز کاچینی کمپنیوں کے ساتھ کام کا تجربہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دے رہا ہے تاکہ وہ چینی یا دیگر کمپنیوں کے ساتھ بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرسکیں۔ پاکستانی انجینئرز کو نہ صرف جدید انجینئرنگ ٹیکنالوجی سیکھنے کا موقع ملا ہے بلکہ چینی کمپنیوں کی دنیا بھر میں موجودگی کی وجہ سے انہیں عالمی سطح پر جانکاری کا موقع بھی حاصل ہواہے۔ گوادر پرو نے پاکستان میں چینی کمپنیوں کے ساتھ تجربہ حاصل کرنے کے بعد اب سعودی عرب میں کام کرنے والے چند ایسے پاکستانی پروفیشنلز سے بات کی۔ مانٹین رننگ ٹنل پراجیکٹ نیوم میں چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے جیو ٹیکنیکل انجینئر کاشف وحید نے صوبہ خیبر پختونخوا ہ میں بالاکوٹ اور جبوری ہائیڈرو پاور منصوبوں میں چائنا گیزوبا گروپ اور پاور چائنا کے ساتھ کام کیا۔ گوادر پرو کے مطابق انجینئر زینت اللہ نے چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن (سی آر سی سی) کے ساتھ پاکستان میں بزنس ڈیولپمنٹ انجینئر کی حیثیت سے کام کیا۔ بعد ازاں انہوں نے 2018 میں سرکاری شعبے میں شمولیت اختیار کی۔ سنہ 2022 میں وہ سعودی عرب منتقل ہو گئے اور سی آر سی سی میں دوبارہ نیوم میں ٹنل انجینئر کے طور پر ملازمت حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed