راولپنڈی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور عدالتی اشتہاری قرار

انسداد دہشتگردی عدالت(ے ٹی سی) راولپنڈی نے وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو عدالتی اشتہاری قرار دے دیا۔واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے علاوہ قاضی احمد اکبر، محمد اشفاق، تیمور نواز سمیت دیگر ملزمان کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف 24 اور 27 نومبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں مقدمات درج ہیں۔ اے ٹی سی راولپنڈی نے ان ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں، تاہم یہ ملزمان اٹک اور حسن ابدال کے مقدمات میں پیش نہیں ہوئے۔تفتیشی افسران نے عدالت میں تحریری درخواست دی کہ علی امین گنڈاپور گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، جس کے بعد عدالت نے انہیں عدالتی اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا۔عدالتی اشتہاری قرار دیے جانے والے دیگر ملزمان میں معاویہ حسین خان، سید یاور عباس، باسط مشتاق، عدیل عباس، لال حسن شاہ، جاوید اقبال اور الیاس جہانزیب بھی شامل ہیں۔یہ پیش رفت وزیر اعلی کے پی کیلئے ایک سنگین قانونی چیلنج بن گئی ہے، جس سے ان کی سیاسی اور قانونی حیثیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed