ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ۔اعلامیہ کے مطابق پیدائش، شادی، طلاق اور ڈیٹ سرٹیفکیٹس کے حصول کے لئے پولیو ویکیسن پلانے کا تصدیقی سرٹیفیکٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔ویلج، نیبر ہوڈ کونسلز سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی این او سی کے بغیر سرٹیفیکٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔حکام کے مطابق پولیو سے بچا کے قطروں سے انکاری والدین کو پابند کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ پشاور میں کئی والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے سے پلانے سے انکاری ہیں ۔