پشاور میں ٹماٹر 300روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔کم آمدنی والوں کے لیے دال سبزی کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے سیزن کے باوجود سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔ٹماٹر کی قیمت میں دو دنوں کے دوران 100 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے ٹماٹر کے کاروبار کرنے والے بڑے بڑے تاجروں نے کروڑ روپے کا سٹاک موسم سرد ہونے کی باعث جمع کر دیا ہے جبکہ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی ہے تاجروں کے سامنے انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ٹماٹر پیاز الو سمیت مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گول ٹینڈے 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں شلغم 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سبزیوں کے علاوہ دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔