وفاقی حکومت بے اختیار، مذاکرات بااختیار لوگوں سے کرینگے، عاطف خان

پی ٹی آ ئی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں وفاقی حکومت کی سنجیدگی ہے نا ہی نیت، وفاقی حکومت مذاکرات میں بے اختیار دکھائی دے رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت میں باضابطہ پیشی کے بغیر ہمارے ورکرز کو سزائیں سنائی گئیں، سیاسی کارکنوں کو ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ قرار دینا زیادتی ہے، ہم قانونی طور پر معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عاطف خان نے کہا کہ کارکنوں کی رہائی کیلئے ہر فورم پر جائیں گے، سزا یافتہ کارکنوں اور ان کی فیملیز کو سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں وفاقی حکومت کی سنجیدگی ہے نا ہی نیت، وفاقی حکومت مذاکرات میں بے اختیار دکھائی دے رہی ہے، مذاکرات بااختیار لوگوں سے کریں گے۔ عاطف خان نے کہا کہ سول نافرمانی کے معاملات ابھی تک طے نہیں ہوئے، سول نافرمانی پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed