پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے ون ڈے کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آج آخری میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جارہا ہے۔
جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا بووما نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 5 بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا۔
پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔