علی امین اور محسن نقوی ملاقات، صوبے بلخصوص کرم میں قیام امن ترجیح قرار دیدی گئی

فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں‌ قیام امن ترجیح ہے، اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرینگے، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپٔور نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کرینگے.
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایکپس کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے پشاور پہنچ چکے ہیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سے انہوں نے ملاقات کی۔ پشاورمیں وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مابین ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر وزیراعلیٰ کو ضلع کرم میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنےوالےاداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مکمل تعاون کرینگے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں قیام امن ترجیح ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں پائیدار امن کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہداء ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہیں، لازوال قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ملاقات میں کہا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، دہشتگردی کےعفریت کا مل کر مقابلہ کرینگے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں‌ قیام امن ترجیح ہے، اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرینگے، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپٔور نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کرینگے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed