شعیب جمیل
ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج پشاور عطاء اللہ جان نے منشیات سمگلر کو جرم ثابت ہونے پر عمرقیداور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی، استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیورٹر ڈینس مراد نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم عالم خان ساکن پنجاب پر الزام ہے کہ اس نے معاون ملزم کی مدد سے گاڑی کے مختلف خفیہ خانوں میں 12کلو افیون اور 785گرام آئس سمگل کرنے کی کوشش کی جس کو ایکسائز پولیس نے ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرکے اسکے خلاف 6دسمبر2023کو انسداد منشیات کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، تفیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کرادیاجس کے بعد ملزم کا ٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ثابت ہونے کی پر دفعہ 9Dمیں ملزم کو عمر قیداور پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ 11-Bمیں دس سال قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چارماہ کی قید جیل میں گزارنا ہوگی، دوسری جانب عدالت نے معاون مفرور ملزم مسعود الرحمان ساکن افغانستان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے نادرہ کواسکا پی او آر کارڈبلاک کرنے کے بھی احکامات جاری کردیئے گئے ۔