قتل کے ملزم کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

شعیب جمیل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کاشف مرزا نے کبڈی میچ کے دوران شہری کو قتل مقدمے میں نامزد ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں ،ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی ا شفاق داد زئی ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم شعیب نے دیگر ساتھیوں سے ملکر چارسدہ اور پشاور ٹیموں کے مابین کبڈی میچ کے تماشے کے دوران جھگڑا کرنے پر عاطف نامے شہری کو چاقوں سے وار کرکے قتل کیا تھا واقعہ پشاور کے علاقے سوڑیزئی پایاں کے قمر گرانڈ میں پیش آیا تھا واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم حراست میں لیا ، ملزم نے اشفاق داد زئی کی توسط سے ضمانت درخواست دی دوران سماعت ملزم کے وکیل اشفاق داد زئی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں جس کے بنا پر ملزم کو ٹرائل کے اختتام تک جیل میں رکھا جا سکے ، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی ضمانت درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed