بلائینڈ کرکٹ ٹورنمنٹ عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس میں شروع ہوگیا

بلائینڈ کرکٹ ٹورنمنٹ عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس میں شروع ہوگیا۔جس کے مہمان خصوصی کرنل ریٹائرڈ محمود خان تھے جنہوں نے اس ٹورنمنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مشعل ملک بھی موجود تھی،ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے زیراہتمام منعقدہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پشاور نے چارسدہ کو30 رنز سے شکست دی۔اس ٹورنمنٹ میں شرکت کرنے والی تیسری ٹیم اٹک کی ہے۔افتتاح کے بعد چیف گیسٹ کرنل ریٹائرڈ محمود خان کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔اس موقع پر محمود خان نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں منقعد کرانے سے بصارت سے محروم بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان مقابلوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔یہ مقابلے دو دن جاری رہے گے۔اور فائنل کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ مہمان خصوصی ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed