پشاور میں 15سینما گھر ماضی کا قصہ بن گئے ،بیشتر شاپنگ پلازوں میں تبدیل ہو گئے ہیں جبکہ بعض نے موجودہ صورتحال کے باعث کار پارکنگ کھول لی ہے جی ٹی روڈ،پشاور کینٹ،خیبر بازار میں اب تک 15 سے زائد سینما گھروں کو ختم کر کے اس پر بڑے بڑے تجارتی پلازے بنائے گئے ہیں جبکہ چند علاقوں میں بچ جانے والے سینما گھر بھی عدم توجہ سے تباہی کے دہانے پر ہے پشاور اور نوشہرہ میں چند سینما گھر رہ گئے ہیں۔سیمنا گھروں کا زوال شروع ہو چکا ہے ایک زمانے میں سینماں میں ٹکٹ لینے کے لیے رش لگا ہوتا تھا پشتو اردو اور انگلش فلمیں ان سینماں نمائش ہوتی تھیں۔چند سال قبل دہشت گردی کے واقعات اور سینما وں کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد خوف و خراس میں اضافہ ہوا اور ان کی رونقیں ختم ہوئی۔جب کی مالکان کے مطابق اب بجلی کے بل کی ادائیگی بھی نہیں کر سکتے ہیں شہر کے بعض سینما گھروں کی بیشتر پورشن کو کار پارکنگ اور ہوٹلز میں تقسیم کیے گئے ہیں