پشاور میں ٹماٹر کی قیمت250 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے سرکاری نرخ نامے کے مطابق ٹماٹر ملکی 210 روپے جبکہ مارکیٹ میں 250روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں سبزیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے آلو سرخ 130 روپے فی کلو،پیاز 160 روپے فی کلو،کچا لو 150 روپے فی کلو،مٹر 250 روپے فی کلو،بھنڈی 300 روپے فی کلو،کریلا 200 روپے فی کلولہسن 600 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سفید پوش طبقہ سبزی خریدنی سی بھی قاصر ہے۔