خالد محمود سومرو قتل کیس، ملزمان کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا

انسدادہ دہشتگردی عدالت کی جانب سے جے یو آئی (ف) کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس، ملزمان کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عبد الرحمن قاضی نے خالد محمود سومرو قتل کا مختصر فیصلہ سنایا، عدالت نے تمام 6 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 10 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی۔
جے یو آئی رہنما خالد محمود سومرو کو 29 نومبر 2014 کو سکھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ اے ٹی سی نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی 450 سے زائد سماعتیں کیں، اس دوران مجموعی طور پر 17 گواہان پیش ہوئے،
اے ٹی سی سکھر کی خصوصی عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ 13 دسمبر کو محفوظ کیا گیا تھا، سماعت کے موقع پر سیکورٹی کے ٹف اقدامات کئے گئے تھے۔
قتل کیس میں حنیف بھٹو، سارنگ ٹوٹانی، مشتاق مہر، دریا خان جمالی، لطف جمالی اور الطاف جمالی کو نامزد کیا گیا تھا، ملزمان دسمبر 2014 سے سینٹرل جیل میں قید ہیں۔ ملزمان کو قتل اور دہتشتگردی کے الزام میں عمر قید اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7، 7 سال قید کی سزا سنائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed