بیلسٹک میزائل پروگرام میں تعاون،4کمپنیوں پر پابندی عائد

امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں تعاون کرنیوالی چار کمپنیوں پر پابندی لگادی ہے ، جن پر بیلسٹک میزائل پروگرام میں مبینہ تعاون کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔غزہ پر حملوں کیلئے اسرائیل کو 3ارب ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے والا امریکا ہتھیاروں کے مبینہ پھیلا ئوپر ہلکان ہوا جارہا ہے۔امریکا کی جانب سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مبینہ تعاون کرنے پر4کمپنیوں پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا ان پابندیوں کیلئے پاکستان کے 4اداروں کو نامزد کر رہا ہے۔مذکورہ کمپنیوں میں نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس، ایفیلیئٹس انٹرنیشنل، اختر اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ، اور راک سائیڈ انٹرپرائز شامل ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام بڑے پیمانے پرتباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کیخلاف ہے، مذکورہ کمپنیوں نے میزائل پروگرام کے لیے آلات کے حصول میں سہولت فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں یا ان کی ترسیل کے ذرائع کے پھیلا ئوپر کارروائی کی جائیگی،امریکا پھیلا ئواور متعلقہ خریداری کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ پابندیاں چار ایسی کمپنیوں پر لگائی گئی ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ان ہتھیاروں کے پھیلا یا ترسیل میں معاون ہیں۔یہ تیسرا موقع ہے جب امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں تعاون کرنے والے ادارورں پر پابندی کااعلان کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے طویل فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کے مسلسل پھیلا ئوکے خطرے کے پیش نظر امریکی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت مذکورہ چار اداروں کو نامزد کیا گیا۔اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کا نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس جو پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کا ذمہ دار ہے اس پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس نے میزائل پروگرام آگے بڑھانے کیلئے اشیا حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed