آئی سی سی کے تحت چیمپئنز ٹرافی سمیت پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے 2027ء تک ہونے والے تمام ایونٹس ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی ترجمان کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025ء سے لے کر 2027ء تک ہونے والے تمام آئی سی سی ایونٹس (جو بھارت میں شیڈول ہیں) میں پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، گرین شرٹس بھی بھارت کا سفر کرنے سے گریز کرے گی، آئی سی سی کی جانب سے مشروط معاہدے پر دونوں بورڈز نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔
معاہدے کے تحت پاکستان میں 2025 مینز چیمپئینز ٹرافی، بھارت میں 2025 ویمنز کے ون ڈے ورلڈکپ اور بھارت، سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھی پاک بھارت میچز نیوٹرل مقام پر منعقد ہوں گے۔