بینک آف خیبر اور پشاور جنرل ہسپتال کے درمیان مفاہمتی یادداشت

بینک آف خیبر اور پشاور جنرل ہسپتال کے درمیان مفاہمتی یادداشت نے مالیاتی شمولیت کو فروغ دیتے ہوئے پشاور جنرل ہسپتال کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ اہم اشتراک بینک آف خیبر کے اس عزم کا عکاس ہے کہ وہ اپنے پارٹنرز کی مختلف مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شرعی اصولوں کے مطابق مالیاتی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ معاہدے پر دستخط عبداللہ غفار، گروپ ہیڈ اسلامک بینکنگ بینک آف خیبر اور خورشید احمد، ہسپتال کے ڈائریکٹر پشاور جنرل ہسپتال نے کئے۔ اس موقع پر حسن رضا، ایم ڈی/سی ای اوبینک آف خیبر اور دونوں اداروں کے سینئر عہدیداران بھی موجود تھے ۔اس معاہدے کے تحت پشاور جنرل ہسپتال کے ملازمین کو اسلامک کنزیومر فنانس کی مختلف پروڈکٹس اور سہولیات ترجیحی اور خصوصی طور دستیاب ہوں گی جن میں مکان، گاڑی، موٹر سائیکل اور ذاتی ضروریات کے لیے مالی سہولیات شامل ہیں۔ عرفان نثار، ڈویژنل ہیڈ اسلامک کنزیومر ایسٹس نے ان سہولیات کی تفصیلی وضاحت پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ اشتراک پشاور جنرل ہسپتال کے ملازمین کے لیے شرعی اصولوں کے مطابق مالی سہولیات کی فراہمی کو مزید آسان بنائے گا۔ یہ اشتراک بینک آف خیبر کے مشن کا اظہار ہے کہ وہ افراد اور اداروں کو جدید اور شفاف مالیاتی سہولیات فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے اور اپنے صارفین کی سہولت اور اعتماد میں اضافہ کرنے میں مصروف عمل ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed