پشاورمیں فضائی آلودگی میںاضافہ ،شہر میں مجموعی طور ائیر کوالٹی انڈکس179 ریکارڈ ہوا۔پشاورمیں فضائی آلودگی میںایک بار پھر سے اضافہ ہوا ہے ۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق شہر میں مجموعی طور ائیر کوالٹی انڈکس179 ریکارڈ ہوا ۔ دالہ زاک روڈ پر ائیر کوالٹی انڈکس249،حیات آباد میں182 ، جی ٹی روڈ پر 173 ، چارسدہ روڈ پر230 ، ورسک روڈ پر216 ریکارڈ کیا گیا۔خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جا ری ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 65 ہوگئی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔صوبے میں فعال کیسز کی تعداد65 ہوگئی ہیں ۔صوبے میں اب ڈینگی سے متاثرہ تین افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔۔ڈینگی سے اب تک 4077 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ڈینگی سے متاثرہ 4099 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 507 مریضو ں کا علا ج معالجہ جا ری ہے۔