24 نومبر احتجاج ‘ ملک بھر کے وکلاء بھی تیار ہیں’ معظم بٹ

انصاف لائرز فورم پاکستان کے سیکرٹری جنرل معظم بٹ ایدوکیٹ نے کہا ہے کہ انصاف لائرز فورم کے وکلا ملک بھر میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر 24نومبر سے شروع ہونے والے احتجاجی تحریک کے دوران کارکنان اور قیادت کو قانونی امداد کی فراہمی کیلئے تیار ہیں ، بانی تحریک کی ہدایت کے مطابق پارٹی احتجاجی تحریک کی تیاریوں میں مصرورف ہے ، خاتون اول بشریٰ بی بی اور علیمہ خان تیاریوں کی نگرانی کر رہی ہیں ، پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ ملکی ادارے آئین کے اندر دی گئی حدود کے اندر رہ کر کام کریں ، تحریک انصاف ایک صورت میں اداروں کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہے جب اداروں کے ذمہ داران اس بات کی گارنٹی دیں کہ ادارے آئندہ ملکی سیاسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی حبس بے جا میں ہونے کے باوجود ہم ملک کے مفاد میں اداروں کے ساتھ انگیج ہونا چاہتے ہیں ،معظم بٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجد کا مقصد ملک میں قانون کی حکمرانی اور رول آف لاء کی بالادستی ہے،ہم اس جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، معظم بٹ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو اکا کردار اس لئے بھی اہم ہے کہ صوبے میں تحر یک انصاف کی حکومت ہے،خیبر پختونخو اسمیت ملک بھر میں عوام رضاکارانہ طور پر عمران خان کی رہائی کیلئے نکلنا چاہتے ہیں ، اب قیادت کی ذمہ داری ہے کہ بہتر پلان دے ، معظم بٹ ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف 26ویں آئینی ترمیم کو بھی خلاف آئین سمجھتی ہے، ہم نے پشاور ہائی کورٹ بار سے کہا ہے کہ ترمیم کے خلاف عدالت میں جائیں ، پشاور ہائی کورٹ بار پہلے ہی اس ترمیم کے خلاف اجلاس کر کے قرارداد منظور کرچکی ہے، ایک سوال کے جواب میں معظم بٹ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ بلاول بھٹو کو مشورہ ہے کہ وہ بھی مثبت سیاست کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر