صوبہ بھر میں سموگ’ خیبر پختونخوا حکومت الرٹ

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سموگ کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت بالکل الرٹ ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پشاور میں سموگ نے تاحال خطرناک حد عبور نہیں کی تاہم احتیاط کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ نے سموگ کے معاملے پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ای پی اے سے روازنہ کی بنیاد پر رپورٹ لے رہے ہیں، پشاورمیں ایئر کوالٹی انڈیکس اوسط 112 ہے جو تسلی بخش ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایئرکوالٹی انڈیکس کے حوالے سے غلط اعداد و شمار سے پرہیز کیجئے، سموگ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت بالکل الرٹ ہے، کسی بھی پریشانی کی ضرورت فی الحال نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نے پی ٹی آئی کو بڑی تقویت بخشی ہے اور عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنایا ہے۔مشیر اطلاعات نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے 17 ویں یوم تاسیس پراپنے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ملک کے نوجوان عمران خان کا اصل سرمایہ ہیں، آئی ایس ایف اور اوورسیز پاکستانی عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں ۔آئی ایس ایف نے ملک میں نوجوان لیڈر شپ کو فروغ دیا ہے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ہر دور میں ہر جابر اور ظالم حکمران کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی رہی ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں ملک میں جاری فسطائیت کے خلاف بھی آئی ایس ایف ڈٹ کر کھڑی ہے ۔جعلی فارم 47 حکومت کے خاتمے کا سہرا بھی آئی ایس ایف کے سر سجے گا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کی 24 نومبر کی فائنل کال میں آئی ایس ایف پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے آئی ایس ایف کے ممبرز سمیت تمام طلباء وطالبات سے 24 نومبر کی فائنل کال میں بھرپور شرکت کی اپیل کر تے ہوئے آئی ایس ایف سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھائے گی۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ جمہوریت وآئین کی بحالی، چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے فائنل کال فیصلہ کن معرکہ میں داخل ہو چکی ہے اور 24 نومبر کو پورے ملک سے قافلے اسلام آباد کا رخ کرکے جعلی حکومت کے گرد گھیرا تنگ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed