فوک فیسٹیول، محفل موسیقی نے میلہ لوٹ لیا

فوک فیسٹیول آف پاکستان لوک میلہ میں خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی محفل موسیقی نے میلہ لوٹ لیا۔ صوبائی فنکاروںکی شاندارپرفارمنس نے شرکاء نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لوک ورثہ مظفر علی برکی، ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی عمر ارشد خان، جی ایم ٹورازم سجاد حمید، پراجیکٹ ڈائریکٹر ضم اضلاع اشتیاق خان، جی ایم کلچراجمل خان، منیجر ایونٹس حسینہ شوکت سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن اسلام آباد کے زیراہتمام دس روز ہ لوک میلہ میں گزشتہ روزخیبرپختونخوا پویلین کی محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کلثوم ودود، جاوید خان جہانگیری، سحرش خان، شاہد ملنگ ، کیلاش کا روایتی رقص اور جیم بوائز نے پرفارم کیا۔ محفل موسیقی میں ریکارڈ شرکاء نے شرکت کی اور ہال مکمل طور پر شرکاء سے بھرا ہوا تھا۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس سے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا کہنا تھا کہ محفل موسیقی میں شرکاء کا رش دیکھ کر خوشی ہوئی۔ صوبائی گلوکاروں اور فنکاروں نے بہترین انداز میں پرفارم کیا۔ لوک میلہ میںصوبائی پویلین میں ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، چارسدہ، ہری پور،مردان، پشاور، چترال، مانسہرہ اور سوات سمیت مختلف ڈسٹرکٹس کے 50 سے زائد کاریگروں کی مصنوعات کی نمائش کیلئے 30 دستکاری و ثقافتی اشیاء کے اسٹالز سجائے گئے ہیںجبکہ ساتھ ہی خیبرپختونخوا کے روایتی کھانے صوبت پینڈا، چپلی کباب، تکہ بوٹی،چکن بوٹی، مٹن کڑائی ، امرسے ، چارسدہ چاول سمیت کیلاش ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کیلاشی مرد و خواتین کا کیلاشی رقص پرفارمنس بھی پویلین کی رونق کو چار چاند لگائے ہوئے ہے ۔قومی سطح پر منعقد ہونے والے میلہ میں شرکت کا مقصد صوبے کا مثبت چہرہ دنیا کوپیش کرنا، صوبے کی بھرپور ثقافتی اور روایتی ورثے سے آگاہی اور صوبے کے فنکاروں کو موقع فراہم کرناہے ۔پویلین کا خاص بات مشہور قصہ خوانی بازارہے اور قہوہ خانہ ہے جہاں زائرین خیبرپختونخوا کی تاریخ جاننے کیساتھ ساتھ قہوہ پی کے لطف اندوز ہورہے ہیں۔پویلین میں آویزاں روایتی اشیاء میں مٹی کے برتن، مغل آرٹ، چارسدہ چپل، لکڑی کا کام، پتھر اور شیشے کی نکاشی، ہزارہ پھلکاری اوربیگ، سواتی شال، ٹرک آرٹ، پتھر کا موزیک آرٹ، خطاطی، خشک میوہ جات، گنے کا رس اور روایتی اشیاء شامل ہیں۔ پویلین میں مختلف سیاحتی مقامات کی ویڈیوزڈاکومنٹریزبھی دکھائی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed