جمال انٹرنیشنل ڈگری کالج کوہاٹ روڈ میں کرکٹ ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسمیں کالج کے آٹھ ٹیمیں بنائی گئی ہے۔ پرنسپل جمال انٹرنیشنل ڈگر کالج حاجی محمد رفیق نے اس موقع پرخطاب کرتے ھوے کہا کہ ٹیلنٹ ھنٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد کالج کے بچوں کو نشے اور بد کاریوں کے سوسائٹی سے دور کر کے تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں مصروف کرنا ھے تاکہ مستقبل میں اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرے ان کا کہنا تھا کہ ھمارے کالج میں کرکٹ کی کافی ٹیلنٹ موجود ھے ان کا مزید کہنا تھا کہ ھم نے کالج میں اپنے طلباء کے کارکردگی کو دیکتےھوے ان کےلیئے ایک پلیٹ فام بنایا جس میں ان کو ٹریک سوٹ کرکٹ کٹ کے علاوہ ان کی ٹرینگ کیلئے بہترین کوچز اور گراونڈ مہیا کیئے تاکہ ان طلبا میں بہترین کھلاڑی سامنے آئے۔ڈایریکٹر سپورٹس محمد گلفام نے کہا کہ ھمارے پرنسپل جمال انٹرنیشنل ڈگری کالج کے حاجی محمد رفیق کے کاوشوں سے کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا گیا جسمیں ھم نے اپنے طلباء کو ٹرنینگ دیکر ایک بہترین کالج ٹیم بنائنگے جس سے بہترین کھلاڑی اپنے شہر , صوبے اور قومی ٹیم میں جگہ حاصل کرکے اپنا,اپنے والدین و اساتزہ وملک قوم کا نام روشن کرینگے