سابق پولیس اہلکار جمشید کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

شعیب جمیل

پشاورہائیکورٹ نے ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے مقدمے میں نامزد سابق پولیس اہلکار جمشید کی ضمانت درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں ، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ خان نے چھ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ بھی جاری کردیا ہے ، دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم جمشید نے جلسے میں ریاستی اداروں کے خلاف عوام میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی جسکی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تقاریر موجود ہیں جس کے بعد پشاور سی ٹی ڈی نے ملزم کو حراست میں لیا ، دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل بشیر وزیر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن ایسے شواہد پیش نہ کرسکا جس سے ملزم کسی ملک دشمن سرگرمی میں ملوث ہو اور نہ ہی پراسیکیوشن ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم کے ساتھ ثابت نہ کر سکا انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پراسکیوشن کے پاس سوشل میڈیا پر تقاریر کی ویڈیوز کے سوا دیگر ٹھوس شواہد نہیں ہیں ملزم ملک کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ماضی میں بھی ملک کے خلاف کسی سرگرمی کا حصہ نہیں رہے لہذا ملزم کی ضمانت درخواست منظور کی جائے عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed