آئینی بینچ کے سامنے مقدمات مقرر کرنے کا فیصلہ

آئینی بینچ نے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات اور بینچز کی تشکیل کا معاملے پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں ججز کمیٹی کا اجلاس ہوا، یہ اجلاس جسٹس جمال مندوخیل کی چین سے واپسی کے بعد بلایا گیا ۔ذرائع کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر نے ٹیلیفون پر کمیٹی میٹنگ میں شرکت کی جب کہ میٹنگ میں پہلے آنے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئینی بینچ کی ججز کمیٹی کی میٹنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں آئینی بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز کل 14 نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے اور ہردرخواست کو اس کی باری پر لگایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed