غیر ملکی سر مایہ کاروں بے تنگ کرنے کا معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے

خیبرپختونخوااسمبلی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کوصوبے کادورہ کرنے کے موقع پر ایس اوپیز کی آڑمیں بے جا تنگ کرنے کا معاملہ اٹھایاگیا ڈپٹی سپیکر نے معاملے کو سٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر رپورٹ مانگ لی پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈراحمدکنڈی نے توجہ دلاﺅنوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ پشاورمیں سوسے زائد معدنیات کے سینکڑوں گودام موجود ہ ہیں غیرملکی سرمایہ کارجب ان گودام کادورہ کرتے ہیں توصوبائی حکومت انہیں سہولیات دینے کی بجائے پولیس کے ہاتھوں غیرملکی سرمایہ کاروں کو تنگ کرتی ہے جس سے صوبے کے معاشی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں وزیرصنعت عبدالکریم نے جواب دیاکہ غیرملکی کےلئے ایس اوپیزوفاقی حکومت بناتی ہے صوبے میں ایس ایس سی یونٹ غیرملکیوں کو تحفظ دینے کےلئے بنایاگیاایس اوپیز کے نام پر صوبے کے اردگرد دیواربنادی گئی ہے جس سے غیرملکی سرمایہ کار کومشکلات پیش آتی ہیں یہ چیز صوبے میں سرمایہ کاری کےلئے رکاوٹ بن رہی ہے اس کےلئے ایک کمیٹی بنائی جائے ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے توجہ دلاﺅنوٹس محکمہ معدنیات کی قائمہ کمیٹی کے حوالے کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔ن لیگ کے رکن جلال خان نے توجہ دلاﺅنوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ 3.5چپری چارخیل ہائیڈروپاورپراجیکٹ ضلع کرم میں واقع ہے یہ ایک فیزیبل پراجیکٹ ہے کچھ وجوہات کی وجہ سے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے اس پراجیکٹ کو اے ڈی پی سے خارج کردیا حالانکہ اس کےلئے وفاقی حکومت نے207ارب روپے بھی دئیے ہیں اس پراجیکٹ کی تکمیل سے صوبے کو1580ملین آمدنی ہوگی بلکہ علاقے 150گھرانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے وزیرقانون آفتاب نے جواب دیاکہ منظوری کے باوجود بھی اس پراجیکٹ پر پانچ سالوں میں کوئی کام نہیں ہوااس کی بڑی وجہ امن وامان کی صورتحال بھی ہے نیزاس کی کاسٹ میں اضافہ ہواتھا یہ پراجیکٹ عوام کے مفادمیں نہیں تھابلکہ اس کی جنریٹ کاسٹ فی یونٹ بہت زیادہ تھی پی پی رکن احمدکنڈی نے کہاکہ آئی جی سیب میں ایک بھی منصوبہ صوبے کا شامل نہیں تھا حالانکہ صوبے میںپچاس ہزار میگاواٹ کا پن بجلی کا سکوپ موجود ہے لہذااستدعاہے کہ اس معاملے کو سٹینڈنگ کمیٹی بھیجاجائے تاکہ ہم صوبے کے مفادمیں کوئی بہتر تجاویزدے سکیں وزیرقانون کی جانب سے تائیدکے بعد توجہ دلاﺅنوٹس کو سٹینڈنگ کمیٹی بھیج دیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed