خیبر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام فری شوگر کیمپ کا انعقاد

خیبر یونین آف جرنلسٹس اور پشاور پریس کلب نے حکومت خیبر پختونخوا اور پشاور جنرل ہسپتال کے تعاون سے معزز ممبران اور انکی فیملیز کے لئے ایک روزہ فری شوگر میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا، جسمیں معروف ڈاکٹر اے ایچ عامر سمیت پشاور جنرل ہسپتال کے ماہرڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ موقع پر شوگر کی مرض کی تشخیص کے لئے (HBA.1c) کولیسٹرول (RBS) (Retinopathy) سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ بھی کروائے گئے میڈیکل کیمپ میں 200 کے قریب کارکن صحافیوں اور انکی فیملیز کو صحت سہولیات فراہم کی گئی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر اے ایچ عامر اور پشاور جنرل ہسپتال کے سی ای او جاوید ملک نے کہا کہ شوگر پر قابو پانے کے لیے طرز زندگی میں تبدیلی ناگزیر ہے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد علاج سمیت ذیابیطس کے بارے میں آگاہی، مریضوں کی تربیت بروقت تشخیص، اور طرزِ زندگی میں تبدیلی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

انہوں نے شوگر کو قابو میں رکھنے کے لیے غذائی تدابیر پر روشنی ڈالی، پشاور جنرل ہسپتال کے سی ای او ملک جاوید نے اس موقع پر کہا کہ شوگر کے مریضوں کو طبی معائنہ، موزوں جوتوں کا استعمال، اور زخموں کے فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے شوگر سے آگاہی کے لئے پشاور پریس کلب میں مزید کیمپس لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہ صحافیوں کو صحت سہولیات فراہم کرنے میں پشاور جنرل ہسپتال اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اس موقع پر صدر پشاور پریس کلب ارشد عزیز ملک اور جنرل سیکرٹری عرفان موسی زئی نے پشاور پریس کلب میں کارکن صحافیوں کے لئے میڈیکل کیمپ لگانے پر حکومت خیبر پختونخوا اور پی جی ایچ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed