وزیراعلیٰ علی امین اور انصاف لائرز فورم میں اختلافات ختم

شعیب جمیل

خیبرپختونخوا کے مختلف محکموں میں انصاف لائرز فورم کے 100 ممبران لیگل ایڈوائزر تعینات کردئیے گئے جس پر آئی ایل ایف نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف احتجاج کا فیصلہ واپس لے لیا۔خیبرپختونخوا کے محکموں میں انصاف لائرز فورم کے وکلا کو لیگل ایڈوائرز تعینات نہ کرنے پر آئی ایل ایف کے صوبائی صدر قاضی انور ایڈووکیٹ نے آڈیو پیغام جاری کرکے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کے خلاف احتجاج کا عندیہ دیا تھا۔ذرائع کے مطابق اب انصاف لائرز فورم اور وزیراعلی علی امین گنڈا پور میں اختلافات ختم ہوگئے کیونکہ آئی ایل ایف نے 278 ممبران کی فہرست دی تھی جن میں سے 100 سے زائد آئی ایل ایف ممبران کو محکموں کے لیگل ایڈوائزر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعلی علی امین کی جانب سے مزید بھی تعیناتیوں کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اس حوالے سے انصاف لائرز فورم کی جانب قاضی انور کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں قاضی انور نے شرکا کو بتایا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے رابطہ کرلیا ہے اور غلط فہمی دور ہوگئی کیونکہ جس نمبر پر میں نے وزیراعلی کو پیغام بھیجا تھا وہ موبائل خیبرپختونخوا ہاس واقعے میں وزیراعلی سے چوری ہوچکا۔قاضی انور نے اجلاس میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے آئی ایل ایف کے لیے بہت کام کیا اور اب بھی وزیراعلی نے ہماری فہرست پر عملدرآمد شروع کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed