مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے آئینی بینچز کے قیام پر غور شروع کر دیا ہے۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مشاورت کے بعد کے پی حکومت آئینی بینچز کے قیام کا فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے پی اسمبلی سرکاری دورے پر بیرونِ ملک ہیں، وہ واپس آئیں گے تو معاملے پر مزید مشاورت کی جائے گی۔بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی آئینی بینچز سے متعلق قرار داد پاس کرانے پر غور جاری ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل سندھ اسمبلی نے 26 آئینی ترمیم کے تحت صوبے میں ا?ئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کی تھی۔قرارداد صوبائی وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے پیش کی تھی۔ایوان میں موجود ارکان نے کھڑے ہو کر رائے شماری میں حصہ لیا تھا، قرارداد کے حق میں 123 اراکین نے ووٹ دیا تھا۔