شعیب جمیل
پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور ممتاز قانون دان بہلول خٹک ایڈووکیٹ کو ممبر جوڈیشل فیڈرل سروس ٹریبونل تعینات کردیا گیاہے، اس حوالے سے صدر مملکت کی منظوری کی بعد انکی تعیناتی تین سال کے لئے کی گئی ہے۔ بہلول خٹک ایڈووکیٹ معروف ماہر تعلیم، ادیب اور شاعر پروفیسر پریشان خٹک کے فرزند ہیں،بہلول خٹک ایڈووکیٹ کاشمار سپریم کورٹ کے آئینی، سروس اور بینکنگ مقدمات میں مہارت رکھنے والے قانون دانوں میں ہوتا ہے، وہ اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان کی حیثیت سے بھی خدمات سراانجام دے چکے ہیں جبکہ پرویز مشرف کے دور میں عدلیہ تحریک آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر قیدوبند کی صعبوتیں بھی برداشت کرچکےہیں،