قاضی فائز عیسیٰ حملہ ‘کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ‘لندن پولیس

لندن پولیس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین کی جانب سے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے کے حوالے سے ان کے پاس کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اس حوالے سے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ قاضی فائز عیسی کو لے جانے والی سفارتی گاڑی پر حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، لندن شہر کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہم اس واقعے سے آگاہ ہیں جو 29 اکتوبر کی شام مڈل ٹیمپل پر پیش آیا، جس میں مظاہرین ایک گاڑی کو گھیرے ہوئے تھے۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس وقت لندن شہر کی پولیس کے پاس کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed