پشاور ‘ خیبر ‘لکی مروت اوربنوں میں بم حملے’ طابعلم شہید ‘ 5 زخمی

لکی مروت میں رات گئے نامعلوم افراد نے ککہ خیل کے قریب سوئی گیس ایس ایم ایس کو دھماکے سے اڑا دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بظاہر نقصان اتنا زیادہ نہیں لگ رہا، محکمہ گیس ٹیم کے معائنے کے بعد نقصانات کا مکمل اندازہ ہوگا۔ادھر بنوں تھانہ ہوید کی حدود میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی زیر تعمیر عمارت میں نامعلوم شرپسند ہینڈ گرنیڈ پھینک فرار ہوگئے تاہم ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔شاہ نجیب لنڈیڈاک نیکم خان کلہ ہوید میں گرلز پرائمری اسکول کی عمارت زیر تعمیر ہے۔ اسکول کے مالک سابق امیدوار قومی اسمبلی مفتی انعام اللہ سے بھتے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔ادھر، پشاور کے علاقے گلبہار نمبر 4 میں گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے گھر کو جزوی نقصان ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوور دستی بم پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں واقعہ کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔واقعے میں ملوث ملزمان کارروائی انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔تحصیل باڑہ کے دورافتادہ علاقہ وادی تیراہ میدان میں مارٹر گولہ گرنے سے گورنمنٹ پرائمری سکول ہاشم خان کلے بر قمبرخیل کے ایک طالب علم شہید جبکہ 5 طلبا شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائعواقعات کے مطابق وادی تیراہ میدان میں سکول کے بچے چھٹی ہونے کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ بھوٹان شریف میں نامعلوم سمیت سے مارٹر گولہ فائر کرکے بچوں کے قریب گر کر پھٹ گیا۔ جس سے چھ بچے شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اٹھا کر ہسپتال منتقل کر دیا جسمیں عابداللہ نامی بچہ زخمیوں کو تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں چل بسے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شدید زخمیوں کو پشاور کے ہسپتال کو منتقل کیا جارہا ھے۔ یاد رہے اس سے پہلے بھی پیر میلہ hکے علاقے میں ڈارون سے فائرنگ کرکے 14 بچے شدید زخمی ہوئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed