نئی جنگ شروع نہیں کرونگا’ پہلے سے جاری جنگوں کو ختم کرونگا’ نومنتخب صدر

صدارتی انتخابات کی دوڑ میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار کامیاب ہو کر امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوگئے،ڈونلڈ ٹرمپ 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے وائٹ ہائوس پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ کملاہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں، کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار تھے۔امریکا کے صدارتی انتخابات میں ساڑھے 16 کروڑ ووٹرز نے حق رائے دہی کااستعمال کیا جبکہ قبل از وقت ووٹنگ میں 8کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرچکے تھے،ٹرمپ کے حامیوں نے جیت کا جشن منایا اوروائٹ ہائوس کے باہرجمع ہوکر خوب ہلہ گلہ اور نعرے بازی کی،نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی سیاسی جیت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ،ہرروز آپ کے حقوق کے لیے لڑوں گا،امریکہ کے زخموں پر مرحم رکھیں گے ،ملک کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،امریکہ میں سنہری دو ر کا آغاز ہونے والا ہے،چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے ،امریکہ کے تما م معاملات اب ٹھیک ہونے والے ہیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست انڈیانا، فلوریڈا، اوہائیو ، کینٹکی، ریاست اوکلوہاما ، الباما ، جنوبی کیرولینا، ریاست مسی سپی ، آرکنساس میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ، ویسٹ ورجینیا میں بھی ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے۔ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے نیومیکسکیو میں 5، اوری گن 8، کولوراڈو میں 10، مین 1، ہوائی 4 ، واشنگٹن میں 12 ، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں 3 اور کیلیفورنیا میں 54 الیکٹورل ووٹ لے کرمیدان مار لیا ، کملا نے سب سے زیادہ ووٹ لے کرکیلیفورنیا میں کامیابی حاصل کی ۔ریاست ہوائی میں دسویں مرتبہ ڈیموکریٹ پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے ، اسی طرح ایلی نوائے، نیوجرسی ، میری لینڈ اور ورمونٹ میں کملا ہیرس کامیاب ہوگئیں، ورمونٹ میں کملاہیرس نے 3 ہزار 77 ووٹ حاصل کئے، ڈونلڈ ٹرمپ کو ورمونٹ میں2561 ووٹ ملے۔ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولینا، پینسلوینیا اور وسکونسن وہ سات ریاستیں ہیں جن کو سوئنگ سٹیٹس کہا جاتا ہے اور انہی کے پاس وائٹ ہاس کی کنجیاں ہیں۔ساتوں ریاستوں میں مجموعی طور پر 93 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔سوئنگ ریاستوں میں جارجیا میں 16، کیرولینا 16، پنسلوینیا 19 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ایری زونا میں 11 ، وسکونسن اور نیواڈا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے، کملا ہیرس نے مشی گن میں 15 ووٹ لیے۔سینیٹ میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو کاملا ہیرس کی پارٹی پر برتری حاصل ہے، امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز نے 100میں سے 51 نشستیں لے کر سادہ اکثریت حاصل کرلیں جبکہ ڈیموکریٹس نے 43 نشستیں حاصل کیں۔امریکی ووٹرز کو الیکشن کے دوران خراب موسم کا بھی سامنا رہا، ریاست میسوری میں بارش اور سیلاب سے ووٹرز کو پولنگ سٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا، ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹیکساس میں ووٹ کاسٹ کیا۔ٹرمپ کے کیمپ میں جشن کا سماں ہے ، ٹرمپ کے حامیوں نے وائٹ ہاس کیباہرجمع ہوکر خوب ہلہ گلہ کیا ، ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے وائٹ ہاوس کے سامنے نعرے لگائے۔امریکی انتخابات میں ایک پاکستانی امریکن امیدوار سلمان بھوجانی بھی کامیاب ہوکر ٹیکساس اسمبلی کیدوربارہ رکن منتخب ہوگئے ، کانگریس کیلئے واحد پاکستانی امریکن امیدوار ایرن بشیر ہارگئے، ایرن بشیر پینسلوانیا میں ری پبلکنز کے امیدوار تھے۔3مسلمان امیدوار کامیاب فلسطینی نژاد راشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب ہوگئیں، ڈیموکریٹ امیدوار راشدہ طلیب مشی گن کی نشست پر کامیاب ہوئیں ۔دوسری جانب بدامنی کے خدشات کے سبب امریکی نیشنل گارڈ کو الرٹ کردیا گیا، امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی نیشنل گارڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 15 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کے 250 اہلکار انتخابی عمل میں تعاون فراہم کررہے ہیں۔ترجمان کے مطابق الاباما، ایریزونا، ڈیلاویئر، ہوائی، ایلانوئے، لووا، نیو میکسیکو، شمالی کیرولائنا، اوریگون، پینسلوینیا، ٹینیسی، ٹیکساس، واشنگٹن، وسکونسن اور مغربی ورجینیا میں نیشنل گارڈز خدمات انجام دیتے ہوے ہیں۔ نئے صدر کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو واشنگٹن میں منعقد ہو گی۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ عوام نے میرا بھرپور ساتھ دیا ۔ ایسی سیاسی جیت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ۔انھوں نے کہاکہ ہرروز آپ کے حقوق کے لیے لڑوں گا،امریکہ کے زخموں پر مرحم رکھیں گے ،ملک کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ٹرمپ کا کہنا تھاکہ امریکہ میں سنہری دو ر کا آغاز ہونے والا ہے،چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے ،امریکہ کے تما م معاملات اب ٹھیک ہونے والے ہیں ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں کہا کہ ہم ایک تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ، یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،ہم بہتر کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئنگ ریاستوں کوجیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے 315الیکٹورل ووٹ جیتنے کی امید تھی ، بڑے مشکل حالات میں انتخاب جیتا،یہ ناقابل یقین تھا، میری فیملی اور خاص طور پر اہلیہ نے اس مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر وینس کو بھی جیت کی مبارکباد دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed