خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر سید فخر جہان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر سید فخر جہان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، گورنر ہاس میں منعقدہ تقریب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لیا ۔تفصیلات کے مطابق گورنرہاس میں صوبائی وزیر کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سید فخر جہان سے بحیثیت صوبائی وزیر حلف لیا ۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزیر سید فخر جہان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا ۔تقریب میں صوبائی کابینہ کے اراکین، صوبائی اسمبلی کے اراکین، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور،کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت دیگرسیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed