ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں ‘رینٹ الائونس میں غیرمعمولی اضافہ

وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہائوس رینٹ الائونس میں اضافہ کردیا، وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی کورٹ کے ججوں کے ہائوس رینٹ 65 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔اسی طرح ججوں کا اعلی عدالتی الائونس بھی 342,431 روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 90 ہزار روپے کردیا گیا۔تاہم نوٹیفکیشن میں ہائی کورٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ گاڑیوں کے حوالے سے ایک پالیسی بنائیں جس میں ایندھن، دیکھ بھال، ڈرائیور اور بین بینچ سفر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اعلی عدالتی الائونس میں حالیہ اضافے سے ہائی کورٹ کے جج کی تنخواہ 20 لاکھ روپے سے تجاوز کر جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون سے کہا تھا کہ وہ ججوں کے مکان کے کرایے کو 65,000 روپے سے بڑھا کر اسلام آباد میں گزشتہ برسوں کے دوران مکانات کے کرایوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے نظر ثانی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed