ٹرمپ کی جیت سے عمران خان کی آزادی کی امید کبھی نہیں لگائی، رؤف حسن

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی امید نہیں لگائی کہ ٹرمپ کے جیتنے سے بانی پی ٹی آئی آزاد ہوجائیں گے۔

نجی ٹی وی  پر امریکی الیکشن ٹرانسمیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ نہ کوئی امید لگائی تھی اور نہ ٹرمپ کے جیتنے پر کوئی امید لگا کر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عدلیہ، پارلیمان اور پُرامن احتجاج کا سہارا لیا ہے۔ کبھی پارلیمانی پارٹی میں بھی اس مسئلے پر بات نہیں ہوئی۔

انکا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے معمول کا انٹرایکشن ہے، کسی مخصوص ایشو یا خان صاحب کی رہائی پر اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed