شعیب جمیل
صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں اساتذہ کے احتجاج کے باعث پرائمری سکول بند کردیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرائمری سکول اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث صوبہ بھر میں پرائمری سکولوں کو تالے لگ گئے ہیں ۔اساتذہ کے احتجاج کے باعث صوبہ بھر کے پرائمری سکولوں میں آج دوسرے روز بھی درس و تدریس کا عمل مکمل طورپر معطل جبکہ بچوں کو گھروں کو واپس بھجوا دیا گیا ۔اساتذہ اپنے حقوق کے لئے احتجاج کی خاطر جناح پارک پشاور پہنچناشروع ہو گئے ہیں ۔صدر اپٹا عزیز اللہ نے اس حوالے سے بتایا کہ جب تک اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جاتا دھرنے میں بیٹھے رہیں گے ۔