کے پی ہائوس میں توڑ پھوڑ’کروڑوں کا نقصان’لاکھوں کی نقدی غائب

پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج کے دوران خیبر پختونخوا ہائوس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ سے کروڑوں کا نقصان جبکہ 12لاکھ 84ہزار 400روپے کی نقدی، موبائل سم اور دیگر اشیا غائب ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کی جانب سے قائم کمیٹی نے ڈی چوک احتجاج کے دوران خیبر پختونخوا ہاس میں توڑ پھوڑ اور نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔رپورٹ محکمہ مواصلات و تعمیرات اور محکمہ انتظامیہ نے مرتب کی جس کے مطابق خیبر پختونخوا ہائوس سے 12لاکھ 84ہزار 400 روپے کی نقدی، موبائل سم اور دیگر اشیا غائب ہوئی ہیں جبکہ توڑپھوڑ کے دوران خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔رپورٹ کے مطابق ممبران اسمبلی کا 10 لاکھ سے زائد کیش بھی غائب جبکہ کمروں کے کرائے کی مد میں اکٹھے 6لاکھ بھی غائب ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مشینری، فرنیچر، سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سامان کو بھی شدید نقصان پہنچاجس کا تخمینہ ایک کروڑ 65لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔خیبر پختونخوا ہائوس میں توڑ پھوڑ سے 96 لاکھ 93 ہزار روپے کا نقصان ہوا جبکہ مجموعی نقصان کا تخمینہ ایک کروڑ 96لاکھ 93 ہزار روپے لگایا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed