چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے فل کورٹ ریفرنس کا نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد 25 اکتوبر صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا، فل کورٹ ریفرنس میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت سینئر وکلا کو مدعو کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان مدت 25 اکتوبر کو مکمل ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی عشائیے کی دعوت قبول کرلی۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 10 اکتوبر کو عشائیہ کیلئے خط لکھا تھا۔ ایڈیشنل رجسٹرار نے سیکرٹری سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کوخط لکھ کر بتایاکہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم کورٹ بارکی دعوت قبول کرلی۔خط میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا، فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبرکو ہے تو مناسب ہوگا الوداعی عشائیہ24 اکتوبرکو رکھا جائے۔چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی 25 اکتوبر کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوگا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط میں کہا کہ فل کورٹ ریفرنس کورٹ روم نمبر ایک میں ساڑھے 10 بجے ہوگا، اس موقع پر اپنی تقریر ایڈوانس میں بھجوا دی جائے۔خیال رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔