صوبے میں مجموعی طور پر بے روزگار ایک ہزار ڈاکٹرز ملازمتوں کے لیے بیرون ممالک منتقل ہو گئے ہیں ۔بیرونی ممالک منتقل ہونے والی ڈاکٹروں میں ایم بی بی ایس۔اور بی ڈی ایس شامل ہے جب اسی طرح پانچ ہزار سے زائد نرسز بھی بیرون ممالک منتقل ہو چکے ہیں بھاری تنخواہیں ۔اور دیگر مراعات کے بدلے میں زیادہ تر ڈاکٹر اور نرسز خلیج ممالک میں منتقل ہو چکے ہیں اس وقت مختلف عرب ممالک کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں پاکستانی ڈاکٹرز تعینات ہے صوبے میں روزگار نہ ہونے مہنگائی کے باعث۔سیکیورٹی صورتحال کے باعث زیادہ تر ڈاکٹر نرسز بیرون ممالک اسپتالوں میں ملازمتیں کر رہے ہیں گزشتہ 15 سالوں کے دوران صوبے سے مجموعی طور پر چھ ہزار ڈاکٹرز اور نرسز ملازمتوں کے لیے بیرونی ممالک منتقل ہو چکے ہیں صوبے میں بے روزگار ڈاکٹر کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ڈاکٹرز بیرون ممالک منتقل ہو رہے ہیں جبکہ خواتین ڈاکٹرز شادی کے بعد اپنے گھروں میں بیٹھ کر میڈیکل نہیں کر رہے ہیں