جمرودمیں کالعدم پی ٹی ایم کیخلاف کریک ڈائون،3افراد جاںبحق

جمرود ریگی للمہ میں کالعدم پشتون تحفظ مومنٹ پختون قامی عدالت کے منتظمین و شرکا کے خلاف پولیس کے کریک ڈائون میں تین افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے ریگی للمہ میں کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام پختون قامی عدالت منتظمین و شرکا کے خلاف پشاور اور خیبر پولیس نے مشترکہ کریک ڈائون کیا جس میں پختون قامی عدالت پر شدید آنسو گیس شیلنگ و ہوائی فائرنگ کی گئی جس میں 15 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے تین افراد خلیل افغان،سکندر اور رمضان ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ عوامی عدالت منتظمین کے مطابق پولیس نے بدھ کی رات سے عوامی عدالت کیمپ پر قبضہ کرلیا تھا اور سارے سامان کو قبضے میں لے کر ساتھ لے گئے تھے جبکہ کیمپ کی زمین پر خندقیں کھود کر مورچے بنالئے تھے ۔صبح کے وقت منتظمین اور پولیس آمنے سامنے ہوگئے اور نعرے بازی شروع کی۔پولیس نے عوامی عدالت کے منتظمین و شرکا کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس شیلنگ کی۔پولیس کریک ڈائون کے بعد کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ عوامی عدالت منتظمین و شرکاء نے دوبارہ عوامی عدالت پنڈال پر قبضہ کیا اور پولیس کی جانب سے بنائے گئے مورچوں کو مسمار کردیا۔عوامی عدالت منتظمین و شرکا کے مزاحمت پر پولیس پیچھے ہٹ گئی جس کے دوران کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ عوامی عدالت منتظمین و شرکا نے پولیس کی گاڑی کو آگ لگائی جو کہ جل کر خاکستر ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed