خیبر پختونخوا میں آپریشنز،201 دہشتگرد ہلاک ،244 گرفتار

دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے خیبر پختونخوا میں رواں سال انٹیلی جنس بیسڈ آپریشز میں 201 دہشت گردوں کو ہلاک اور 244 کو گرفتار کیا گیا۔خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔سی ٹی ڈی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشز میں 201 دہشت گردوں کو ہلاک اور 244 کو گرفتار کیا گیا ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے 52 واقعات میں 39 دہشتگرد ہلاک، 4 گرفتار ہوئے ۔خیبر میں 55 واقعات میں 91 دہشت گرد نامزد، 24 ہلاک ، 22 گرفتارہوئے ۔ شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی کاروائیوں میں 27 دہشت گرد ہلاک اور 8 کوگرفتار کیا گیا ۔ ٹانک میں دہشتگردی کے 51 واقعات میں 28 دہشت گرد ہلاک،6 گرفتار ہوئے ۔ پشاور میں رواں سال دہشتگردی کے 33 واقعات میں 66 دہشتگرد گرفتار 8 ہلاک ہوئے ۔جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے 39 واقعات میں 11 دہشتگرد ہلاک،1گرفتار کیا گیا۔۔ باجوڑ میں دہشتگردی کے 39 واقعات میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 8 گرفتار ہوئے ۔بنوں میں دہشتگردی کے 40 واقعات میں 21 دہشتگرد گرفتار 15 مارے گئے ۔شانگلہ میں دہشتگردی کے 6 واقعات میں 33 دہشتگرد گرفتار جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک ہوا ۔سوات میں دہشتگردی کے 10 واقعات میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 کو گرفتار کیا گیا ۔کرم میں رواں سال دہشت گردی کے 17 واقعات میں 6 دہشتگرد گرفتار ایک کو ہلاک کیا گیا ۔ لکی مروت میں رواں سال دہشتگردی کے 37 واقعات میں 14 دہشتگرد ہلاک، 8 کو گرفتار کیا گیا ۔ خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع میں رواں سال اب تک دہشتگردی کے 496 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed