پانچویں ہزارہ تائیکوانڈو چیمپئن شپ ایبٹ آباد میں اختتام پزیر

پانچویں ہزارہ تائیکوانڈو چیمپئن شپ ایبٹ آباد میں اختتام پزیر ہوگئی ایبٹ آباد نے پہلی ہری پور نے دوسری جبکہ مانسہرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود ملک غلام مرتضے اعوان اور چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ شفیق اعوان نے انعامات تقسیم کئے بی آئی ایس ای ایبٹ آباد میں کھیلے جانیوالی ہزارہ ریجن تائیکوانڈو چمپئن میں ہری پور مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جسمیں مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوئے مجموعی طور پر میزبان ایبٹ آباد نے 12گولڈ9سلور6برانز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی مانسہرہ نے 3گولڈ 4سلور 6برانز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ ہری پور نے 1گولڈ 2سلور 3برانز کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود اور ملک غلام مرتضے اعوان اور چیئر مین بی آئی ایس ای ایبٹ آباد شفیق اعوان تھے تقریب کے تھے جبکہ انکے ہمراہ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن ہزارہ ریجن کے محمد شیراز انٹر نیشنل۔آصف خان انٹر نیشنل ریفری کراٹے ایسوسی ایشن کے طاہر حسن عنصر محمود ڈائریکٹر سپورٹس بی آئی ایس ای ایبٹ آباد سردار شکیل ہری پور تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے ریاض احمد مانسہرہ تائیکوانڈو کے اظہر بابا سپورٹس جرنلسٹ شوکت حسین اور بچوں کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر طارق محمود اور محمد شیراز نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اس موقع پر کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں باہمی ہمآہنگی اور برداشت کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے اور کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کی ذینی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور بہت سی برائیوں سے بچ جاتے ہیں آخر میں کھلاڑیوں میں میڈلز ٹرافیاں تقسیم کی گئیں جبکہ محمد شیراز کی جانب سے مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed